لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے حسین محی الدین قادری کی کتب صدر، وزیر اعظم اور دیگر حکومتی ذمہ داران کو بھیج دی گئیں۔

لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے نوجوان اکانومسٹ حسین محی الدین قادری کی تصنیف کردہ دو کتابیں صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر پانی و بجلی، چیئرمین واپڈا اور دیگر حکومتی ذمہ داران کو بھیج دی گئی ہیں۔ حسین محی الدین قادری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیٹے ہیں اور ان دنوں آسٹریلیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ملک میں جاری توانائی کے بحران اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے انہوں نے اپنی کتابوں ’’پاکستان میں بجلی کا بحران اور اس کا حل‘‘ اور ’’Sugarcane ethanol as an alternate fuel‘‘ میں شارٹ اور لانگ ٹرم قابل عمل حل تجویز کیے ہیں جن سے استفادہ کرکے حکومت ان مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان جی ایم ملک نے کہا ہے کہ حسین محی الدین قادری کی صلاحیتیں ملک و قوم کیلئے ہیں اور ان کی کتابوں میں ملکی مسائل کا قابل عمل حل موجود ہے حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے ان سے استفادہ کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top