بینظیر کا قتل جمہوری نظام کا قتل اور ملکی سالمیت کیخلاف سازش ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اندوہناک اور سفاکانہ کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل جمہوری نظام کا قتل اور ملکی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش اور حملہ ہے۔ انہوں نے اس قتل کو ملکی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک سانحہ قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، لواحقین، قائدین اور پوری قوم سے اظہاری یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مذموم، بزدلانہ اور ظالمانہ اقدام کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top