منہاج القرآن انٹرنیشنل ستاونگر کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ

اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ناروے کے صوبے Rogaland ستاونگر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ منہاج القرآن ستاونگر کے امیر تحریک علامہ حافظ عابد کشمیری، منہاج القرآن ستاونگر کے مرکزی رہنما اعجاز ثمراور دیگر اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی نارویجن لوگوں نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ کئی سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے پر اسرائیل کی پرزور مذمت کی اور بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں پر فل فور مظالم روکنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حملے روکے جائے اور دنیا میں امن کے علمبردار ممالک اپنا کردار ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکے اور اس مسئلے کا پرامن حل نکالے۔ مقررین نے عوام سے اسرائیلی پروڈکٹ کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top