منہاج القرآن دی ہیگ کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں امام عالیمقام، امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کر بلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" منعقد ہوئی۔ میزبانی کے فرائض حافظ علامہ حبیب الرحمن نے سرانجام دیے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت ذیشان امانت علی چوہان نے حاصل کی۔ شیراز ملک نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جبکہ منقبت بحضور امام عالیمقام علیہ السلام و اہلبیت علیھم السلام حاجی سید رضوان علی شاہ، سعید اختر چو ہدری، عبد المعید حسن اور سیف علی احمد نے پیش کی۔

حضرت علامہ الحافظ القاری زبیر احمد القادری فاضل و سکالر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن و ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹر ڈیم نے کانفرنس کے شرکاء سے مناقب اہلبیت اطہار رضی اللہ عنہم پر قرآن وحدیث کی رو شنی میں جامع خطاب کیا جس سے حاضرین کے ایمان کو جلاء ملی۔ آخر میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی آل سے تعلق و نسبت کی پختگی پر زور دیا۔

سلام بحضور آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا جس کی سعادت حاجی خالد چیمہ اور امانت علی چوہان نے حاصل کی۔ علامہ احمد رضا نقشبندی نے دعا کروائی۔ اختتام پر تمام معزز مہمانوں کی خدمت میں لنگر حسینی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top