منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا کی تنظیم نو

منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری 2009ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج یورپین کونسل کے دیگر عہدیداران میں سے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن ناروے فیض عالم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور عہدیداران اور اراکین شوریٰ نے بھی شرکت کی۔

یورپین کونسل کے قائدین کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کی گئی جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی ایک ذیلی تنظیم ہے۔ مشاورت کے بعد جہانگیر حسین گرمالہ کو صدر، طاہر محمود کو سینئر نائب صدر، عدنان رضا کو سیکریٹری جنرل، محمد شہباز کو جوائنٹ سیکریٹری، ارسلان اعظم کیانی کو ناظم مالیات جبکہ عمیر ڈار، عدنان اعظم کیانی اور محمد شیراز کو ایگزیکٹو ممبران کے طور پر شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی اور منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقات عامہ محمد اقبال چوہدری بھی اس تنظیم کے ایگزیکٹو ممبران میں شامل ہونگے اور منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کے تعمیراتی کام کی سرپرستی کریں گے۔

اس موقع پر منہاج القرآن یورپ کے قائدین نے نو منتخب تنظیم کو بادالونامیں مصطفوی مشن کی سربلندی اور ترویج کے لیے کام کرنے اور منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے عہدیداران نے بھی نو منتخب تنظیم کو مبارک باد پیش کی۔ منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ بادالونا کی تنظیم کے آئندہ اجلاس میں نئے ساتھیوں کی شمولیت کے ساتھ اس کی تکمیل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بادالونا شہر میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے فیملیز کے ساتھ رہائش پذیر ہے لیکن ابھی تک وہاں کوئی ایسا دینی مرکز موجود نہیں جو وہاں بسنے والے پاکستانیوں اور ان کے بچوں کی مذھبی و روحانی تربیت کر سکے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے گزشتہ سال بادالونا شہر میں مسجد کی تعمیر کے لیے جگہ خریدی گئی جس میں جاری تعمیراتی کام مکمل ہونے پر عنقریب اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن بادالونا کے زیرانتظام گزشتہ ایک سال سے بلدیہ بادالونا سے حاصل کردہ فٹ بال گراؤنڈ میں باقاعدگی کے ساتھ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top