اے طاہر تمہارے ہیں وارے نیارے

محمد ہیں ہمارے محمد تمہارے
انہیں کے وسیلے انہیں کے سہارے

ہے خوب قسمت ہماری تمہاری
محمد نبی ہیں ہمارے، تمہارے

ملا درس مولا کہ جو ہم نے چاہا
نہ جائیں گے ہر گز کسی کے دوارے

ملا مجھ کو راوی سے منہاج قرآں
چلا جاؤں گا میں کنارے کنارے

مؤدت، محبت، اخوت کے چشمے
ہیں یاں موجزن علم و حکمت کے دہارے

صحابہ ہیں عرشِ نبوت کی زینت
جھلکتے دمکتے چمکتے ستارے

ہے نسبت نبی سے یوں آلِ نبی کو
نہیں غیر قرآں سے قرآں کے پارے

محمد ملے مل گئے دین و دنیا
اے طاہر تمہارے ہیں وارے نیارے

(علامہ سید علی غضنفر کراروی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top