اے غلام نبی طاہرالقادری

ہر صدی میں نبی کی علامت رہے
ایک مرد قلندر ضمانت رہے

یا علی سے چلی ہے جو مہدی تلک
وہ رسول خدا کی امامت رہے

اے غلام نبی طاہرالقادری
تیری ہستی صدا باکرامت رہے

تو ہے شیخ و مجدد ہے تیری صدی
تیرے مرکز سے دیں کی اقامت رہے

فکر منہاج قرآن ہے کوکب تیرا
تجھ کو اہل سماء کی اعانت رہے

سب محبان احمد کی ہے یہ دعا
"تو سلامت رہے تا قیامت رہے!"

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top