شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیے قرآن خوانی

شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام مورخہ 29 دسمبر 2007ء کو جامع مسجد منہاج القرآن لاہور میں کیا گیا۔ جس میں مفتی اعظم عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر، ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سہیل احمد رضا، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ایڈیٹر سہ ماہی العلماء علامہ محمد حسین آزاد، سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، دیگر قائدین و سٹاف ممبران مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے طلبہ اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔ بے نظیر بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کی جرات مند رہنما تھیں جنہیں نادیدہ قوتوں نے منظر سے ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اس لئے خفیہ ہاتھوں نے ان کو راستے سے ہٹا کر ملکی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے محترمہ کی شہادت پر معمول کی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اور دنیا بھر کی تنظیمات نے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top