سلام محبت بحضور شیخ الاسلام

واعظِ شیریں بیاں اور عارفِ ربِّ جلیل
عصرِ حاضر کے مفکر، خیرِ امت کے وکیل

منفرد عالمِ، مفسِّر، نامور سیرت نگار
رحمتِ عالم محمد مصطفی (ص) پر جانثار

عالم اسلام کے اس دور میں بطلِ جلیل
باجمال ہے آپ کی سیرت تو صورت ہے جمیل

خوش کلام و خوش لسان و خوش مزاج و خوش خصال
ماہرِ تعلیم، فاضل اور مردِ باکمال

رہبرِ علمِ شریعت پیشوا اور دستگیر
وارثِ دینِ محمد (ص) شیخِ کامل بے نظیر

کردیا میرے خدا نے سر بلند انِ کا مقام
ہے دعا میری کہ مولا بخش دے ان کو دوام

ساری امت کے لئے فیضان ان کا عام کر
پرچموں میں سب سے اونچا پرچمِ اسلام کر

اور پیدا کر ہمارے واسطے آسانیاں
مومنوں نے دیں بہت اس دور میں قربانیاں

خوش رہے طاہر تیرا اور خوش رہیں ان کے رفیق
التجا کرتا ہے کر منظور یہ تیرا شفیق

( شفیق الرحمن شفیق۔ گوجر خان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top