منہاج یورپین کونسل کیطرف سے منہاج القرآن بارسلونا کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے اعزاز میں مورخہ 18 جنوری 2009ء بروز اتوار کو بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید ارشد شاہ، سیکریٹری جنرل علامہ اقبال اعظم، نائب صدر محمد نعیم چوہدری، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن ناروے فیض عالم قادری نے شرکت کی۔


عشائیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے محمد نواز کیانی، علامہ عبد الرشید شریفی، حافظ عبد الرزاق نقشبندی، حافظ محمد عابد نقشبندی، حاجی مظہر حسین، نوید احمد اندلسی، چوہدری محمد رمضان، مرزا محمد اکرم بیگ، محمد اقبال چوہدری، حاجی نذیر احمد اداسی اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے احسن جاوید اور اسلام حسین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے قائدین نے منہاج القرآن بارسلونا کو منہاج یورپین کونسل کے شاندار انتظامات، منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو اور منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top