ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو پی ایچ۔ ڈی (Ph.D) کی تکمیل پر مبارکباد

سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو مورخہ 15 جنوری 2009ء کو کراچی یونیورسٹی نے Ph.D کی ڈگری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مقالہ کا موضوع "علم حدیث کے تدریجی ارتقاء میں محدثین پنجاب کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ" (1947ء تا 2002ء) تھا اور ان کے سپروائزر معروف علمی و ادبی شخصیت اور متعدد تحقیقی کتب کے مصنف پروفیسرڈاکٹر جلال الدین احمد نوری البغدادی ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی تھے۔ اس مقالے کا انفرادی پہلو یہ ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اب تک علم حدیث کے حوالے سے سارا کام اس مقالے میں جمع کردیا گیا ہے اور یہی کام ہی اس مقالے کا اساسی مواد ہے۔ اس حوالے سے مقدمہ سیرۃ الرسول سے سنت کی تشریحی اور تشریعی حیثیت، اُصولِ حدیث کی کتاب "الخطبۃ السدیدہ" آپ کی تمام تر اربعینات اور ان کی طرز پر لکھی گئی عربی کتب "المنہاج السوی"، "جامع السنہ" اور Qtv پر نشر ہونے والے دورۂ صحیح بخاری، دورۂ صحیح مسلم، مقامِ رسالت اور حجیت سنت اور اس موضوع پر مجلہ "منہاج القرآن" میں چھپنے والا مواد، غرضے کہ علم حدیث کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی و تحقیقی مواد جس بھی صورت میں تھا وہ سارا کچھ اس مقالہ میں تحقیقی انداز میں جمع کرلیاگیا ہے اور یوں شیخ الاسلام کے علم حدیث پر یہ پہلی Ph.D کی ڈگری ہے جس کے جاری کرنے کا اعزاز پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی کو حاصل ہوا ہے۔

ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کا تعلیمی سفر منہاج یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور، جامعہ الازہر، مصر سے ہوتا ہوا Ph.D کی صورت میں کراچی یونیورسٹی تک پہنچتا ہے اور عرصہ آٹھ سال سے کراچی یونیورسٹی میں تدریسی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے ہیں۔

تحریکی خدمات کے تناظر میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سینئر ریسرچ اسکالر، بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سربراہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رہ چکے ہیں، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں لیکچرار، منہاجینز کے بانی اور پہلے صدر، اور تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے امیر بھی رہ چکے ہیں، کراچی میں اس وقت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کے ڈائریکٹر اور نگران تحریک منہاج القرآن کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام کی شخصیت پر معروف کتاب "معلم عصر" آپ ہی کی تصنیف کردہ ہے اور ان شاء اللہ اگست 2009ء میں ان کی نگرانی میں "جامعہ منہاج القرآن" کراچی کا آغاز ہو رہا ہے۔

اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے فون پر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف مبارکباد دی ہے بلکہ اس مقالے کو منہاج پبلی کیشنز کی طرف سے فوری پرنٹ کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں مرکزی قائدین تحریک، یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، جملہ منہاجینز، ملک اور بیرونِ ملک سے رفقا و وابستگان اور عہدیداران تحریک نے ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ اور ان میں سے ہر کوئی دعاگو ہے کہ باری تعالیٰ انھیں احیائے اسلام اور اقامت دین کے اس عالمگیر مشن میں اپنے عظیم قائد کا سچا اور پکا دست و بازو بننے کی توفیق خاص عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیّدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تعلیمی کوائف

  • میٹرک : راولپنڈی بورڈ 1984ء
  • انٹرمیڈیٹ : لاہور بورڈ 1988ء
  • بی اے : پنجاب یونیورسٹی 1990ء
  • ایم اے : اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور 1993ء
  • الشہادۃ العالمیہ : جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، لاہور 1992ء (پہلا سیشن 17 اپریل)
    (ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی)
  • الدورۃ التدریبیہ : جامعۃ الازہر، مصر 1999ء
  • الدراسۃ القضایا الاقتصادیۃ : جامعۃ الازہر، مصر 1999ء
  • پی ایچ۔ ڈی : کراچی یونیورسٹی 2009ء
  • تدریسی، تحقیقی و انتظامی خدمات
  • جامعہ میں دورانِ تعلیم اسسٹنٹ ٹیچر 1990ء
  • جامعہ میں دورانِ تعلیم اسسٹنٹ ریسرچ اسکالر 1991ء
  • ریسرچ اسکالر 1993ء، بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سربراہ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 1994ء تا 1999ء
  • لیکچرار کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، لاہور۔ 11 ستمبر 1999ء تا 19 فروری 2001ء
  • لیکچرار کراچی یونیورسٹی 3 مارچ 2001ء سے تا حال
  • ڈائریکٹر منہاج شریعہ کالج فار ویمن، کراچی۔ جون 2005ء سے تا حال

تنظیمی و تحریکی خدمات

  • منہاجینز کے پہلے بانی صدر 1997ء تا 1999ء منہاجینز پارلیمنٹ کے اسپیکر 1999ء تا 2001ء
  • منہاجینز کو تحریک کا ہراول دستہ بنانے کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاجینز پارلیمنٹ کے اجلاس منعقدہ 2 اکتوبر 2001ء میں آپ کو بابائے منہاجینز کے لقب سے نوازا)
  • ناظم دعوت کراچی 2001ء تا 2004ء
  • امیر، تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن۔ اپریل 2004ء تا جولائی 2006ء
  • ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل تحریک منہاج القرآن پاکستان 1994ء سے تا حال
  • نگران تحریک جولائی 2006ء تا حال
  • ممبر مرکزی سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل 9 مئی 2006ء سے یہ ذمہ داریاں جاری ہیں۔

برائے رابطہ: 0300.3368206

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top