مرکزی سیکرٹریٹ سٹاف کے لئے کمپیوٹر ریفریشر کورس

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی سٹاف کے لئے ایک ماہ کے دورانیہ پر مشتمل کمپیوٹر ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمٰن بطور لیکچرار خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ انتظامی کمیٹی میں غلام مرتضیٰ علوی، عبدالرزاق چودھری، اور سید شاہد حسین کاظمی شامل ہیں۔ اس کورس سے سٹاف کی ایک بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے۔ کلاس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رکھا گیا ہے جس میں روزانہ بنیادوں پر لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔

لیکچرز کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے عبدالستار منہاجین، محمد فاروق رانا اور عبدالرحمٰن کی کوآرڈینیشن سے کورس کی بہترین آؤٹ لائن تیار کی گئی۔ اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ تمام کورس اردو میں گرافیکل اور ٹیکسٹ سلائیڈز کی صورت میں تیار کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے لیکچرر کو سمجھانے اور حاضرین کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔

کورس کے اختتام پر اسناد تقسیم کی جائیں گی جس کے لئے حاضرین کی 80 فیصد حاضری ہونا لازمی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top