سطنت آف عمان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 29 کتب کو سرکاری طور پر منظور کر لیا ہے : محمد منشاء جمال الدین

منہاج القرآن انٹرنیشنل عمان کی کاوشوں سے سلطنت آف عمان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 29 کتب (عربی، اردو) کو سرکاری طور پر منظور کر لیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پونے چار سو شائع شدہ کتب دنیا بھر میں پڑھی جاتی ہیں۔ جو پہلے ہی ملک بھر کی لائبریریز کے لیے منظور شدہ ہیں۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل عمان کے محمد منشاء جمال الدین کا کہنا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے خلیج میں بسنے والے ممالک کو اسلام کو مزید بہتر طریقہ سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top