سانحہ ہائیکورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ہائیکورٹ بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ وطن عزیز بے گناہ لوگوں کا مقتل بن چکا ہے آئے روز کے دھماکوں اور قتل عام نے عالمی سطح پر پاکستان کے غیر محفوظ ریاست ہونے کے تاثر کو تقویت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام "پیکر امن و انصاف کانفرنس" کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر قرارداد مذمت منظور کی گئی اور مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top