عرفان القرآن کورس کا اجراء - حضرو/ماموں کانجن

منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں عرفان القرآن کورس کا اجراء

منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں عرفان القرآن کورس جاری ہے۔ کورس کا آغاز تین نومبر 2008 کو ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے سینئر نائب ناظم حافظ محمد سعید رضا بغدادی اس کورس کے معلم تھے۔ عرفان القرآن کلاس میں جماعت ہفتم تا دہم کی طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔ اس کورس کا مقصد اساتذہ کرام اور سکول کی طالبات میں قرآن فہمی کے شعور کو بڑھانا، اسلامی افکار کے فروغ اور جدید سائنٹیفک انداز سے قرآن فہمی اور اسلامی تعلیمات عام کرنا ہے۔ کورس کا فری اہتمام کیا گیا اور طلبہ سے کسی بھی مد میں کوئی فیس وصول نہیں کی گئی۔ عرفان القرآن کورس کی کلاس روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی کے فوری بعد شروع کی جاتی ہے۔ طالبات کے لیے الگ اور اساتذہ کرام کے لیے الگ کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کورس 28 فروری کو ختم ہو گا جس کے اختتام پر اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

ماموں کانجن میں عرفان القرآن کورس

تحریک منہاج القرآن ماموں کانجن کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس نومبر 2008ء میں ہوا۔ اس کورس کے معلم علامہ حاجی عبدالستار قیصر تھے۔ کورس میں قرآن فہمی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی گئی۔ اب تک اس کورس میں 50 سے زائد طالبات حصہ لے چکی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top