منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ تقریب

شيخ الاسلام کي 58 ويں سالگرہ کے سلسلہ ميں دنيا بھر ميں منہاج القرآن کي تنظيمات اور مراکز پر شاندار تقاريب منعقد ہوئيں۔ دنیا کے پانچوں براعظموں یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور ملک بھر ميں سالگرہ کو دھوم دھام سے منايا گيا۔ پاکستان ميں کے مختلف شہروں اور یونین کونسل کي سطح تک تنظیمات نے سالگرہ تقریبات منعقد کي، جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے۔ اندرون و بیرون ملک لاکھوں کارکنوں نے 19 فروری کے دن کا آغاز دعائیہ محافل سے کیا اور شکرانے کے نوافل بھي ادا کیے۔ دنيا بھر ميں موجود کارکنان نے صدقات دیے اور ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کيا۔ ای میل اور موبائل پیغامات کے ذریعے بھي شيخ الاسلام کے مداحوان نے ايک دوسرے کو مبارکباديں دي۔

 مرکزي سيکرٹريٹ ماڈل ٹاون کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے اندرون اور بیرون ملک اسلامک سینٹرز کو دلہن کی طرح سجایا گیا جہاں کارکنوں کی خوشی اور مسرت کا عالم دیدنی تھا، یورپ کے مختلف ممالک کے چرچز میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے، نولکھا چرچ لاہور سمیت ملک کے اندر بھی کچھ چرچوں میں ان کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقاریب ہوئیں۔ سینکڑوں کارکنوں نے ملک کی مختلف جیلوں کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے گھروں میں گھی کے 58 چراغ روشن کیے۔ مرکزی سطح پر ماڈل ٹاؤن میں 58 بکروں کا صدقہ دیا گیا، کبوتر آزاد کیے گئے اور مرکز ی قائدین نے منہا ج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں 158 پونڈ کا کیک کاٹا، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور شیخ الاسلام کی دینی، علمی اور سیاسی خدمات کے حوالے سے ترانے گائے۔

مرکزی سطح پر منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات انہیں دنیا میں منفرد مقام دلاتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کو شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کا دن لاکھوں کارکنوں کیلئے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا عالم گیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 29 سال کے قلیل عرصہ میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے اور یہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہے۔ آج دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکن عہد کرتے ہیں کہ ہم عظیم قائد کی عظیم فکر کے امین بن کر ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

مرکزی تقریب میں مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی، شیخ زاہد فیاض، ڈاکٹر نذیر رومانی، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، میاں زاہد اسلام اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس تقريب ميں شيخ الاسلام کي سالگرہ کے حوالے سے ملي نغمے اور ترانے پڑھے گئے۔ کارکنوں نے دھمال ڈال کر اپنے جذبات کا اظہار کيا۔ تقريب ميں 58 پاونڈ وزني کيک بھي کاٹا گيا۔ تقريب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top