عرفان القرآن (انگلش) ویب سائٹ کا اجراء

(ایم ایس پاکستانی)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے خوبصورت موقع پر قائد ڈے کے مرکزی پروگرام کے دوران منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام عرفان القرآن کے انگلش ترجمہ کے ساتھ نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com جاری کر دی گئی۔ آج سے 3 سال قبل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفی قادری نے قرآن مجید کے اردو ترجمہ "عرفان القرآن" پر مبنی ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا تھا۔ قرآن مجید کے انگلش ترجمہ کی ویب سائٹ کا افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود فرمایا۔

افتتاحی تقریب مورخہ 19 فروری 2009ء کی شب ساڑھے 11 بجے قائد ڈے کے مرکزی پروگرام کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے شیخ الاسلام کو لیپ ٹاپ پیش کیا۔ شیخ الاسلام نے اپنے ہاتھ سے ویب سائٹ کے مرکزی صفحہ پر کلک کر کے اسے باقاعدہ طور پر آنلائن کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو اور ان کی ٹیم کو ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ویب سائٹ www.minhaj.org دنیائے اسلام کی چند بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی جاری کردہ ویب سائٹس پر یومیہ 82 ہزار سے زائد اوسط صارفین وزٹ کرتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے حاضرین کو بتایا کہ عرفان القرآن (انگلش) ویب سائٹ کو 54 مختلف طریقوں سے پڑھا جا سکتا ہے۔ اس ویب سائٹ میں مختلف قراء کی آواز میں تلاوت قرآن مجید بھی شائع کی گئی ہے۔ عرفان القرآن کا اردو ترجمہ کی آڈیو ریکارڈنگ کو ایم پی تھری پلیئر یا موبائل فون وغیرہ میں سننے کے لئے MP3 فائلوں کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قرآن مجید کا عربی متن، رومن متن، اردو ترجمہ اور انگریزی ترجمہ میں تلاش کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر آج کی آیت کے عنوان سے ایک منتخب آیت مبارکہ کا اردو و انگریزی ترجمہ بھی شائع کیا گیا ہے جو روزانہ تبدیل ہوتی رہے گی۔ ویب سائٹ کے تمام صفحات پر مطالعہ قرآن مجید، پاروں اور سورتوں کے نام سے تین مرکزی لنک نظر آ رہے ہیں، جن کی مدد سے صارف اپنی پسند کے مطابق قرآن پاک کی تلاوت کر سکتا ہے۔

ویب سائٹ پر تبصرہ کے لیے صارفین اپنی آراء بھی ارسال کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انگریزی ترجمہ قرآن طباعت کے مراحل میں ہے، جو عنقریب زیور طبع سے آراستہ ہو کر کتابی صورت میں دستیاب ہو گا۔

مطبوعہ عرفان القرآن بارے مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:

0092.42.516.5338
0092.42.516.8514
0333.438.0775
0092.42.111.140.140
(ایکسٹینشن : 153، 253)
ای میل : sales@minhaj.biz
ویب سائٹ : www.irfan-ul-quran.com

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top