منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غزہ کیلئے امدادی سامان کی روانگی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غزہ کیلئے امدادی سامان مورخہ 12 فروری 2009ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری کی زیرنگرانی فلسطین کے سفارت خانہ اسلام آباد میں پہنچایا گیا۔ اس موقع پر چالیس فٹ بڑے کنٹیر کو سفارت خانے کے ذریعے اسلام آباد سے براستہ کراچی پورٹ پہنچایا گیا جبکہ کراچی سے جدہ کے لیے روانہ کیا گیا۔ بقیہ سامان فلسطین کے سفارت خانہ میں فلسطین کے سفیر جیسر احمد محمود محمد کو جمع کرایا گیا۔ سامان میں 2,000 سے زائد کمبل فولڈنگ بستر، کپڑے اور ادویات شامل تھیں۔ جیسر احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا کہ فلسطین کے عوام کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امداد پہنچا کر سچی انسانی ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔

سامان کی وصولی کے بعد فلسطین کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت گذشتہ ماہ جو غزہ کانفرنس منعقد کی گئی تھی اس کے ثمرات غزہ کے عوام کو حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (یوکے) کی تنظیم بھی امدادی سامان فلسطین غزہ روانہ کر رہی ہے۔ جس پر ہم منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بے حد مشکور ہیں۔ اس موقع پر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنا مزید تعاون جاری رکھے گی۔ پورے ملک میں فاؤنڈیشن نے اپنی تنظیمات کے ذریعے غزہ ہیلپ کے نام سے مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس موقع پر قیصر نواز قیس اور لیاقت علی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top