منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا میں شیخ الاسلام کی 58ویں سالگرہ تقریب

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا، جاپان میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران و وابستگان نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شیخ الاسلام کی اسلام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے آپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس صدی میں عالم اسلام کیلئے شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی اور روحانی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے اس پرمسرت موقع پر کیک کاٹا گیا اور بعد ازاں ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ : علی عمران (جاپان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top