منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سالگرہ کی شاندار تقریب

محبتوں کے پیامبر اور سفیر امن عالم، بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بارگاہ الٰہیہ میں ہدیہ تشکر پیش کرنے کے لیے 19 فروری 2009ء کو ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے تحت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب منہاج القرآن کے رفیق، حاجی غضنفر مشتاق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں مدنی اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری، حافظ گلزار احمد، منہاج القرآن آسٹریا دیگر عہدیداران ملک محمد شفیع، ملک محمد امین اعوان، الحاج نسیم ملک، چوہدری محمد آصف، جذبہ انٹرنیشنل کے بیوروچیف محمد اکرم باجوہ، بابائے صحافت محمد بشیر ناصر، معروف کالم نگار جی۔ ایم۔ منہاس، صاحب دیوان شاعر رانا عبدالسلام، ویانا کے معروف نعت خوان محمد شہریار خان، ثیاب احمد، سید مظفر حسین شاہ، کاشف محمود، علی شاہ، حاجی غضنفر مشتاق، حاجی علی سخاوت، انور علی، منصور علی، حاجی الطاف حسین، علی ارشد، ذوالفقار علی، عمیر الطاف، علی ارشاد، ملک اعجاز رشید، ملک جواد رشید اور دیگر تنظیمی اراکین، ویانا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور محبان نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

منہاج القرآن کے امیر حفیظ اللہ قادری نے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن پر حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی خصوصی روحانی نوازشات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن کا سچا رفیق اور ممبر، سلسلہ قادریہ میں مرید غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ ہے اور اس تحریک کا سچا پکا رفیق بننے والے پر فیضان غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا سایہ ہوجاتا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ناظم محمد نعیم رضا نے عالم اسلام کے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی، ملی، سماجی، علمی و فکری خدمات پر مختصرا روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ علم حدیث اور علوم قرآنی میں شیخ الاسلام کا مجددانہ کام جاری ہے۔ شیخ الاسلام کو عصر حاضر کے کئی اولیائے کرام ’’ امام الوقت‘‘ کہہ چکے ہیں۔ بلاد عرب کے فقہائے و علمائے کرام آپ کو ’’شیخ الاسلام‘‘ کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ لاکھوں، کروڑوں نوجوان انہیں اپنا قائد مانتے ہیں۔ جہاں روحانیت کے چشمے بہتے ہیں وہیں ہزاروں سکول چل رہے ہیں، ویلفیئر سوسائٹی کے تحت دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت بھی کی جاتی ہے اور دنیا کے کونے کونے میں منہاج القرآن سنٹرز بھی چل رہے ہیں۔ الغرض منہاج القرآن اس صدی کی مجددانہ تحریک ہے۔

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس شاندار تقریب میں شرکت کرنے پر معززین کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن آسٹریا کی طرف سے سب کو قائد ڈے پر مبارکباد پیش کی۔

آخر میں بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود و سلام کی صداؤں میں انتہائی خوبصورت کیک کاٹا گیا۔ مدنی اسلامک سنٹر کے خطیب اور نامور عالم دین علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا (ناظم آسٹریا)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top