شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی چوہدری شجاعت حسین سے تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ تعزیتی وفد میں شیخ الاسلام کے ساتھ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین بھی شامل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کے تمام مرکزی قائدین نے چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ چوہدری پرویز الٰہی سے بھی تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top