منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام بانی و سرپرست اعلیٰ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک عظیم الشاں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 19 فروری کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر کے مرکزی ہال کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ ہال میں مرد اور خواتین کے لئے انتظام کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی مرکزی نائب امیر اور سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سرپرست یورپین کونسل حاجی گلزار احمد، نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چودھری، صدر مجلس شوریٰ چودھری محمد سعید، سیکرٹری میڈیا راؤ خلیل احمد، محمد ابوبکر کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی۔ فرانس کی معروف ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عامر نعیم اور قاری طارق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس رانا فیصل علی قادری نے فرانس کی سابقہ تنطیم کی خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کیا اور قائدڈے کے موقع پر سابقہ عہدیداران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد نعروں کی گونج میں سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری صاحب کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے ابتدائی کلمات کے بعد سجادہ نشین گولڑہ شریف سید پیر نصیر الدین شاہ نصیر رحمۃ اللہ علیہ کی اسلام کیلئے کی گئی خدمات پر روشنی ڈالی اور زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب کی رحلت سے اسلام ایک محقق سے محروم ہوگیا ہے۔ آپ نے حضور پیر صاحب اور شیخ الاسلام کے تعلق پر بھی اظہارخیال کیا۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے خود احتسابی اور رفاقت سازی پر زور دیا اور فرمایا اگر ہم شیخ الاسلام سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں سچے دل سے وہی پرانی روٹین بنانی ہوگی، وہی جذبہ لانا ہوگا اور اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو ہم شیخ الاسلام کو اپنے درمیان پائیں گے۔ حضور شیخ الاسلام کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

منہاج القرآن کی جملہ تعلیمات، ویمن لیگ، یوتھ ونگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے کیک کا ٹا گیا۔ علامہ حافظ نذیر احمد خان کے ساتھ مل کر تمام حاضرین و قائدین نے کیک کاٹا، پروگرام کے آخر میں حاضرین کیلئے خصوصی کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے انتظامات میں طارق چودھری صدر پاکستان عوامی تحریک، سہیل بٹ، محمد اعظم اور غلام عباس پیش پیش رہے۔

رپورٹ: خلیل احمد راؤ(فرانس)
مرتب: میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top