منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی میں شیخ الاسلام کی سالگرہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کے زیراہتمام عالمی سفیر امن، مجدد رواں صدی حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت احمد یار تارڑ نے کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کے عہدیداران کے علاوہ رفقاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت موقع پر محفل نعت اور ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا اور حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالیٰ کی لمبی عمر کی دعا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی خدمت میں ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران(اٹلی)
مرتب:میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top