عظیم الشان محفل حلقہ درود - مغل آباد راولپنڈی کینٹ

تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل حلقہ درود بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ PP-10  کے ناظم مالیات محمد زاہد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل کے مہمان خصوصی ملک منظور صاحب صدر تحریک منہاج القرآن PP-10 جبکہ صدارت سہیل عباسی ضلعی ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈ ی اور منہاج القرآن یوتھ لیگ PP-10 نے کی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی نمائندگی حافظ محمد اشتیاق کنوینیر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، میڈیکل کا لج، راولپنڈی نے کی۔ جبکہ علماء کی نمائندگی مفتی محمد عثمان اور محمد اشفاق ہمایوں نے کی۔ اس کے علاوہ تحریک سے وابستہ کثیر احباب نے اس میں شرکت کی۔

تلاوت کی سعادت راقم نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسنات انصاری نے پڑھی۔

محفل میں حافظ محمد اشتیاق کنوینیر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، میڈیکل کالج، راولپنڈی نے پیر سید نصیر الدین شاہ نصیر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بلندی درجات کیلے دعا کرائی۔ محفل کے آخر میں حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کا کیک بزرگ اور سینئر تحریکی ساتھی عرفان ستی نے کاٹا گیا اور کھانا بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ : حافظ محمد اشتیاق (کنوینیر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی میڈیکل کا لج، راولپنڈی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top