شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گوشہ درود میں آمد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 23 فروری 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں تشریف لائے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور دیگر مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔ شیخ الاسلام نے مرکز آمد پر گوشہ درود کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ کو گوشہ درود کے اقامتی بلاک کے مختلف نو تعمیر شدہ حصے دکھائے گئے۔ آپ نے عمارت کا بغور جائزہ لینے کے بعد تعمیری کام کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر آپ نے تعمیراتی کام میں مزید تیزی اور بہتری کے لیے بھی چند ہدایات دیں۔

بعدازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری گوشہ درود میں تشریف لے گئے۔ گوشہ درود میں آپ نے گوشہ نشین معتکفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درود پڑھنا اللہ تعالیٰ کی واحد سنت ہے جس میں اس نے مخلوق کو بھی شریک کیا ہے۔ الحمدللہ تحریک منہاج القرآن نے اس سنت الٰہی کو زندہ کر کے تعلق باللہ اور تعلق رسالت کو ایک ساتھ جمع کر دیا ہے۔ گوشہ درود میں حاضری کے بعد آپ نے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top