یزید کا کفر قرآن و حدیث کی روشنی میں

قرآن و حدیث پر مبنی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یزید دائمی جہنمی ہے جس کی کبھی مغفرت نہیں ہوگی۔ کیوں کہ اس نے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ظلم و ستم ڈھائے اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی۔ مثالی اسلامی سلطنت کو بدترین ملوکیت میں بدل دیا۔ یزید نے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم کے خلاف لشکر کشی کی جن سے اللہ اور اس کا حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ گویا اس طرح اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ ایسا شخص کیوں کر رحمت و مغفرت کا مستحق ٹھہر سکتا ہے؟ بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ جو یزید کو صاحب ایمان اور معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ گویا اللہ تعالی اور اس کے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غیض و غضب اور ناراضگی کو دعوت دے رہا ہے۔


ذکر حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا


ذکر حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا حصہ 4 / 19

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top