منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں موجود تنظیمات نے ہفتہ تقریبات ’’ قائد ڈے‘‘ کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اور اس موقع پر خصوصی محافل اورپروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد مفتی حافظ ناصر قیوم نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کی صحت اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اس خوشی کے موقع پر پرتکلف عشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

رپورٹ : شبیر احمد (جرمنی)
مرتب : میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top