شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادی کی شادی تقریب

مورخہ: 14 مارچ 2009ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادی محترمہ عائشہ قراۃ العین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کی شادی محمد ہاشم قادری کے بیٹے محمد عثمان قادری سے انجام پائی۔ شادی کی تقریب 14 مارچ 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے منہاج القرآن پارک میں منعقد کی گئی۔

پروقار تقریب میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم خاص الشیخ السید محمد بن احمد بن علی النوری المدنی اور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے صاحبزادے پیر سیدنا عبدالقادر جمال الدین الگیلانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر، مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو، سابق وزیر اعلیٰ افضل حیات، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سید نوبہار شاہ، سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد علی خان، سابق صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب سید رضا علی گیلانی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی پیر سید خلیل الرحمن چشتی، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وائس چیئرمین آغا مرتضیٰ پویا، پیر سید جمیل الرحمن چشتی، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر خالد رانجھا، سینئر صحافی و روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی واصف علی ناگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئن میاں اختر رسول، تحریک علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علی غضنفر کراروی اور ملک بھر کے مخلتف شعبہ ہائے زندگی کی دیگر شخصیات بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، جواد حامد، انوار اختر ایڈووکیٹ، ناظم پنجاب وسیم احمد ہمایوں، داؤد حسین مشہدی، علامہ احمد نواز انجم، سہیل احمد رضا اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی قائدین بھی شادی تقریب میں شامل تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ شادی کے لیے پنڈال کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک حصہ مرد حضرات کے لیے خوبصورت انداز میں ہال سجایا گیا جبکہ دوسری جانب خواتین کے لیے باپردہ انتظام تھا۔ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے اردگرد فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز شب نو بجے ہوا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ بعد از تلاوت کلام مجید نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے خطبہ نکاح پڑھایا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب کے معزز مہمانوں کی آمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام نے خود اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top