قائد ڈے کی تقریب - ابوظہبی

ہر سال کی طرح اس سال بھی NEC کے پلیٹ فارم سے اک نئے انداز میں ابوظہبی میں 58th قائد ڈے منایا گیا۔ مورخۂ 19 فروری 2009ء بروز جمعرات، رات 9 بجے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ دبئی، شارجہ، راس الخیمہ سے تمام تحریکی ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کو چونکہ دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا حصہ تقریباً 11بجے رات، ذکر و دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور پھرکھانے کے وقفے کے بعد پروگرام کے دوسرے حصے کا آغاز ہوا۔ محترم محسن کھوکھر صاحب نے پروگرام کے میزبانی کے فرائض سر انجام دئے۔ پروگرام کا آغاز محترم فخرالزمان صاحب کے صاحبزادہ کی تلاوت سے ہوا۔ نعت کی سعادت محترم قاری محمد آصف صاحب نے حاصل کی۔ میزبانِ مجلس نے قائد ڈے کے حوالے سے حضور شیخ الاسلام کا مختصر تعارف کروایا اور آج کے دن کی عظمت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعدمحترم محمد علی حیدر قادری اور محترم منظور حسین قادری نے قائد ڈے کی مناسبت سے ترانہ پڑھا۔

ظلمت و آفاق میں چمکے گا طاہرالقادری
اک نئی تاریخ پھر، لکھے گا طاہرالقادری

بن کے مست ملنگ رہیں گے
طاہر تیرے سنگ رہیں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے سفر کی ویڈیو میں سے کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ ہال میں سے کل 15 سوال پوچھے گئے جن کے صحیح جوابات دینے پر تحائف بھی دیئے گئے۔ فخرالزمان صاحب نے اپنی زندگی کے چند اہم گوشے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں گزرے، ان کا ذکر کیا۔

تقریب سے شفیق قادری صاحب نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں قائد ڈے کی 58th سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top