آسٹریا: مسلم وی آئی پی شخصیات کے اعزاز میں ڈنر

مورخہ: 19 مارچ 2009ء

منہاج القرآن آسٹریا کی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ نعیم نے اپنی رہائش گاہ خواجہ ہاؤس میں ویانا کی مسلم وی آئی پی شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سفارت خانہ کے سفیر شہباز صاحب، قونصلر مصبین الرحمان، فرسٹ سیکرٹری آصف میمن، اشتیاق احمد عاقل، آسٹرین پارلیمنٹ میں مسلم کمیونٹی کے ممبر مسٹر الراوی، ممبر پارلیمنٹ آمنہ، مدنی جامع مسجد کے خطیب اعظم علامہ عبدالحفیظ الازہری، مدنی جامع مسجد کے منتظم اعلیٰ حاجی عمر رحیمی، منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل علامہ غلام مرتضیٰ علوی، پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، پاکستانی سفارت خانہ کے رضوان، شہریار خان، معروف سماجی شخصیت حاجی شاہد محمود، محمد مسعود آف لاہور، حاجی ملک عابد، افسر راٹھور، ناصر راٹھور، آفتاب سیفی، حاجی ملک خلیل، آسٹرین نو مسلم ابراہیم، مرزا طارق، ملک مصطفیٰ، ملک محمد شفیع، علی ارشاد، محمد اشرف چیمہ، پاک ایشیا کلب آسٹریا کے صدر شفیق الرحمان ہاشمی، منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری، ناظم محمد نعیم رضا، اعوان ٹرانسپورٹ کے ڈاٹریکٹر ملک محمد امین اعوان، ملک نسیم اعوان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ ڈنر کے اختتام پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ نسیم نے تمام مہمانوں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top