آسٹریا میں جمعہ کے اجتماع سے علامہ غلام مرتضی علوی کا خطاب

مورخہ: 13 مارچ 2009ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے سینئر نائب ناظم اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکالر علامہ غلام مرتضی علوی ان دنوں آسٹریا کے دورے پر ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی نویں سالانہ میلاد کانفرنس میں علامہ غلامہ مرتضی علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلامہ مرتضی علوی نے  مدنی جامع مسجد اسلامک سنٹر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اہل آسٹریا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے آسٹریا میں عظیم الشان محافل میلاد میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ علامہ غلام مرتضی علوی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور عید منانا، قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا۔  جو شرکاء کے لئے ایمان کی تازگی کا باعث بنا۔ اس موقع پر ویانا بھر کی پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کر کے اپنے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا۔

خطاب کے بعد علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے جمعہ کا خطبہ پڑھا جبکہ مدنی جامع مسجد کے خطیب اعظم علامہ عبد الحفیظ  نے نماز جمعہ پڑھائی اور اجتماعی دعا کروائی جس میں امت مسلمہ کی ترقی اور خیر و برکت کے علاوہ پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد منہاج القرآن آسڑیا کے ناظم محمد نعیم رضا اور معروف نعت خوان شیر یار خان نے ہدیہ درود و سلام پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top