منہاج القرآن بارسلونا کے زیراہتمام 23 مارچ کی تقریب میں کتالونیا کے صدر خوسے مونتیا مہمان خصوصی ہونگے۔

مورخہ: 21 مارچ 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب 23 مارچ بروز سوموار کو UGT تنظیم کے وسیع ہال میں منعقد ہو گی جو کہ La Rambla Nº 10 میں واقع ہے، تقریب میں کتالونیا کے صدر خوسے مونتیا Jose Montilla مہمان خصوصی ہونگے جبکہ اس کے علاوہ بارسلونا حکومت، کتالونیا حکومت، مقامی ہسپانوی تنظیمات اور مقامی پاکستانی تنظیمات کے نمائندگان شرکت کریں گے جن میں منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب ناظم ویلفیئر چوہدری پرویز اختر، صدر یوتھ راجا عتیق الرحمان، سیکریٹری جنرل یوتھ احسن جاوید خان، پاکستان فیڈریشن کے صدر فیض اللہ ساہی، ادارہ ہم وطن کے ڈائریکٹر جاوید مغل، پاک پریس کلب کے صدر حافظ عبد الرزاق صادق، نائب صدر فیڈیشن چوہدری عامر سیال و دیگر شامل ہیں۔

یوم قراردادِ پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں طلبہ و طالبات منہاج القرآن بارسلونا تلاوتِ قرآن کریم اور اس کا کتالان میں ترجمہ کریں گے، ازاں بعد "میں کتالان ہوں" کے موضوع پر منہاج القرآن بارسلونا کا طالب علم مقامی زبان میں تقریر بھی کر ے گا۔ اس کے علاوہ منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری، پاکستان فیڈریشن کے صدر و دیگر مقررین بھی خطاب کریں گے۔

تمام پاکستانیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے، تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے پاکستان فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top