علامہ جنید عالم قادری منہاجین کا بارسلونا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

مورخہ: 13 مارچ 2009ء

مورخہ 13 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو بارسلونا ائیر پورٹ پر علامہ جنید عالم قادری منہاجین جب بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید اندلسی، صدر یوتھ راجہ محمد عتیق الرحمان اور حافظ محمد عابد نقشبندی موجود تھے۔ منہاج القرآن بارسلونا کے ممبران نے انہیں استقبالیہ پھول پیش کیے۔ علامہ جنید عالم قادری بارسلونا اور بادالونا میں محافل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ اس سے پہلے 2007 میں محرم الحرام کے پروگرامز کے لئے تشریف لائے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top