تحریک منہاج القرآن کی پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ محمد خواجہ جنید کو مبارکباد

مورخہ: 21 مارچ 2009ء
ملائیشیا میں بھارت کے خلاف 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر تحریک منہاج القرآن نے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید اور  کھلاڑیوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم ویلفئیر ڈاکٹر شاہد محمود اور مرکزی سیکرٹریٹ کے دیگر قائدین نے قومی جونئیر ٹیم کے چیف کوچ خواجہ محمد جنید کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کی اس کامیابی سے عالمی دنیا میں پاکستان کا پرچم اور نام بلند ہوا ہے۔ اس کامیابی کا سہرا کھلاڑیوں کی محنت کے ساتھ ساتھ چیف کوچ خواجہ جنید کے سر ہے۔ یاد رہے کہ خواجہ جنید تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر ہیں۔ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں کھیلے جانے والے 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔ بھارت کے خلاف یہ کامیابی پاکستان کی کھیلوں میں طویل عرصہ بعد فتح بھی تھی۔



تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top