سالانہ مقابلہ جات و تقسیم انعامات بسلسلہ یوم پاکستان - اوسلو

مورخہ: 23 مارچ 2009ء
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے زیراہتمام گذشتہ دنوں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک نہایت ہی خوبصورت اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت خوش الحان حافظ علامہ خالد محمود آف موس نے حاصل کی۔ پروگرام کے شرکاء بچے تھے اس لئے منہاج ایجوکیشن سنٹر کے پرنسپل پروفیسر محمد یٰسین نے پروگرام کے بارے میں سب کو آگاہ کیا اور مہمانوں کو پروگرام میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا اور پروگرام بچوں کے حوالے کر دیا۔ پروگرام میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے بچوں اور انکے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کو بچوں نے نہایت ہی خوبصورت انداز اور خوش اسلوبی سے پیش کیا، سٹیج پر بولتے ہوئے وہ اتنے پر اعتماد تھے کہ ایسے لگتا تھا جیسے وہ ایسے کئی پروگرام پہلے بھی پیش کر چکے ہوں مگر حقیقت یہ تھی کہ بچوں کو یہ ذمہ داری فرسٹ ٹائم سونپی گئی تھی۔ انکی کارکرگی اس چیز کی غماز تھی کہ انکی تربیت بہت ہی تربیت یافتہ اساتذہ کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کی کمپیرنگ کے فرائض منیبہ شیخ اور مریم نے نارویجن زبان میں ادا کیے اور اردو زبان میں وجاہت حسین اور حیا ت المیر نے ادا کیے۔ جن بچوں نے قرآنی آیات کی تلاوت کی ان میں اقصیٰ نوید، بلال احمد، حفصہ مغل شامل تھے اور جن بچوں نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ان میں فرح ناز، اقصیٰ نوید، ندا رازاق، حفصہ مغل، خدیجہ نعت گروپ، شیمیلہ، سمینہ اور حمزہ شامل تھے۔

فرح ناز اور عمر شکیل نے نارویجن زبان میں انسانی حقوق کے متعلق تقریر کی اور ثوبان نور نے یوم پاکستان کے حوالے سے مفصل اور تحقیقی خطاب کیا جبکہ انم شبیر اور وحید احمد نے نارویجن زبان میں یوم پاکستان کے متعلق تاریخی حقائق بیان کیے۔ طنز و مزاح کے خاکے میمونہ، مدیحہ اور ثوبان نور نے پیش کیے۔

آخر پر بچوں اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ والدین کمیٹی کے سربراہ شیخ افتخار نے سب والدین اور اساتذہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور سب مہمانوں کی تواضع ضیافت سے کی گئی۔

رپورٹ: عقیل قادر(ناروے)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top