تحریک منہاج القرآن کی پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو مبارکباد

مورخہ: 28 مارچ 2009ء

تحریک منہاج القرآن نے مصر میں پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم اور چیف کوچ خواجہ جنید کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم ویلفئیر ڈاکٹر شاہد محمود اور دیگر مرکزی قائدین نے چیف کوچ خواجہ جنید اور قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیت کر دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ چیف کوچ خواجہ جنید کی کوچنگ میں قومی ٹیم کی فتوحات میں تسلسل پیدا ہوا جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں بھارت کے خلاف چار ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد مصر میں پانچ ملکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے ان دو اہم فتوحات سے جونئیر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مورال مزید بلند ہو گا۔ یاد رہے کہ ملائیشیا میں پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں پاکستان نے روس کو چودہ صفر، گھانا کو سات صفر، اٹلی کو چار صفر اور مصر کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ فائنل میں قومی ٹیم نے میزبان مصر کو پنلٹی سٹروکس پر پانچ تین سے ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔ قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بھی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن پاکستان کی سینئر و جونئیر ہاکی ٹیم کی فتوحات کے لیے دعاگو ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top