تحریک منہاج القرآن کے تحت ’’قومی امن کانفرنس‘‘ کل ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔

سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے مطابق تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’قومی امن کانفرنس‘‘ کل (جمعرات) کو ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ وکلاء، تاجروں، اساتذہ، طلبہ اور نوجوانوں کی تنظیموں کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ وطن عزیز میں ہونے والی بد ترین دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یہ قومی کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں جہانگیر بدر، مشاہد حسین سید، سید منور حسن، غلام مصطفی کھر، محمد علی درانی، جنرل اسلم بیگ، احسان وائیں، سینیٹر حاجی محمد عدیل، مولانا امجد خان، ابتسام الٰہی ظہیر، قاری زوار بہادر، حمیدالدین مشرقی، ڈاکٹر سرفراز نعیمی، زبیر احمد ظہیر اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top