لاہور: تیسرا دس روزہ عرفان القرآن ٹریننگ کورس برائے معلمین

نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دس روزہ عرفان القرآن ٹریننگ کورس برائے معلمین تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اس کورس کا دورانیہ یکم اپریل سے 10 اپریل 2009ء تک ہے۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تجویز کردہ عرفان القرآن کورس کے نیٹ ورک کو پورے پاکستان میں وسعت دینے کے لئے اور عوام الناس میں علم و آگہی کا شعور بیدار کرنے کے لئے ملک بھر سے معلمین نے شرکت کی۔

کیمپ مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر قادری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت حافظ محمد سعید رضا بغدادی منہاجین اور حافظ محمد شریف کمالوی اس کیمپ میں بطور انسٹرکٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ حافظ محمد طیب قادری کوآرڈینیٹ کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب جس میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، 10 اپریل 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top