پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور ممبر قومی اسمبلی پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی مورخہ 7 اپریل 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ لاہور آمد کے بعد آپ کا یہ معمول کا دورہ تھا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں دیگر مرکزی قائدین کے وفد نے آپ کا خصوصی استقبال کیا۔ اس موقع پر آپ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ میٹنگ ہال میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، گوشہ درود کے امیر حاجی محمد سلیم قادری، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین قادری، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد، شہزاد رسول قادری اور تحریک کے مختلف شعبوں سے دیگر ناظمین و نائب بھی موجود تھے۔ اس نشست میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس نشست کے بعد پیر صاحب گوشہ درود میں تشریف لے گئے جہاں آپ نے گوشہ نشینوں کے ساتھ اجتماعی دعا کی۔ منہاج پروڈکشنز کی خصوصی دعوت پر پیر صاحب منہاج پروڈکشنز کے مرکزی آفس بھی وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ یہاں آمد پر منہاج پروڈکشنز کے ناظم شفیق الرحمن سعد نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ناظم ابلاغیات حاجی منطور حسین قادری بھی موجود تھے۔ منہاج پروڈکشنز میں شفیق الرحمن سعد نے اپنے شعبہ اور سٹاف کا تعارف پیش کیا۔ آپ کو بڑی ڈیجٹیل سکرین پر ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی، جس پر آپ نے منہاج پروڈکشنز کے کام کو سراہا اور ان کی ترقی کے لیے دعا فرمائی۔

منہاج پروڈکشنز کے بعد پیر صاحب نے سیل سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ یہاں آپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف کتب کو دل چسپی سے دیکھا۔ اس وزٹ کے دوران آپ نے گوشہ درود کی نو تعمیر شدہ عمارت مینارۃ السلام کے مختلف حصوں کو دیکھا اور تعمیراتی کام کی تعریف کی۔ آپ کے اس وزٹ کے آخر میں پیر صاحب نے خصوصی دعا کی، جس کے بعد مرکزی قائدین نے آپ کو الوداع کیا۔

پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کا استقبال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top