منہاج القرآن انٹرنیشنل اینیپتال، جرمنی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل اینیپتال، جرمنی کے زیراہتمام گذشتہ ماہ ایک عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں دور دراز سے محبان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ بنیامین نے حاصل کی جبکہ حاجی ارشد حسین نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ اس کے علاوہ دیگر احباب نے بھی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔

محفل پاک میں خصوصی خطاب کیلئے الفرغانہ انسٹیٹیوٹ مانچسٹر برطانیہ کے پرنسپل علامہ رمضان قادری تشریف لائے۔ آپ نے توحید اور رسالت و میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مدلل اور جامع خطاب فرمایا۔ اس محفل پاک میں دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی شرکت کی اور سٹیج پر موجود تھے۔ محفل میں عورتوں اور بچوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر ضیافت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: زاہد الحق (جرمنی)
مرتب: میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top