منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام حالی شہر چٹاگانگ میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص)
محفل کا آغاز شام تین بجے ہوا اور رات 10 بجے اختتام ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد الیاس نے سرانجام دیے۔ علامہ سیف الاعظم بابر نے عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل دلائل کے ساتھ خطاب کیا۔ اس کے بعد مولانا ابوالکلام نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد پر تقریر کی۔ محفل پاک کا اختتام صلوٰۃ السلام اور مناجات سے ہوا۔
دو اپریل کو پریس کلب چٹاگانگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سرپرست مولانا محمد ابوالکلام نے کی جبکہ مہمان خصوصی حضرت سید محمد حسن (سجادہ نشین حق منزل دربار شریف) تھے۔ جبکہ خصوصی خطاب علامہ سیف الاعظم بابر نے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب احسان المرشد نے سرانجام دیئے۔ اس پروگرام میں بنگلہ دیش کے نامور علماء اکرام اور مشائخ حضرات نے بھی شرکت کی اور لوگوں کی کثیرتعداد نے بھی اس محفل میں شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیف الاعظم بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا میں کوئی بے مثال تنظیم ہے تووہ منہاج القرآن ہے۔ اگر کوئی بے مثال شخصیت ہے تو وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔
آخر میں صدر مجلس محمد ابوالکلام نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اگر زندگی کا رخ بدلنا چاہو، اگر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق کے رنگ اپنے اوپر چڑھانا چاہو تو منہاج القرآن میں شامل ہو جاؤ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قدموں میں آجاؤ۔ یہ منہاج القرآن رحمت الٰہی کا ایک سمندر ہے اور اس سمندر کے ساقی ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔
پروگرام کا اختتام صلوۃ السلام اور مناجات کے ساتھ ہوا۔
تبصرہ