سابق صوبائی امیر منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب معروف عالم دین حضرت علامہ محمد شمس الزماں قادری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس آج ہوگا۔

خانقاہی نظام کے احیاء اور پاکستان میں انتہاء پسندی اور سازشوں کے خلاف باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا جائیگا : منہاج القرآن علماء کونسل

معروف عالم دین شیخ الفقہ حضرت علامہ محمد شمس الزماں قادری رحمۃ اللہ علیہ سابق صوبائی امیر منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کا سالانہ عرس آج بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جامعہ غوث العلوم سمن آباد لاہور میں ہوگا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان کریں گے جبکہ خصوصی خطاب علامہ پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین گڑی شریف، علامہ سید فرحت حسین شاہ، مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل کریں گے۔ مہمانان خصوصی صاحبزادہ حاجی فضل کریم (چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب)، صاحبزادہ محمد بدرالزمان قادری (پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتا دربار)، سردار ایاز صادق (ایم این اے)، علامہ قاری محمد عارف سیالوی (صوبائی خطیب محکمہ اوقاف حکومت پنجاب)، علامہ میر محمد آصف اکبر (ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب)، علامہ امام بخش اختر سیالوی (صدر علماء کونسل سمن آباد ٹاؤن)، علامہ قاری محمد حفیظ نقشبندی (ناظم اعلیٰ جامعہ حفظ القرآن اچھرہ)، علامہ قاری محمد جعفر شمسی (پرنسپل جامعہ شمس العلوم مزنگ چونگی) ہوں گے۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ شرکت فرما کر ان کی علمی، روحانی اور تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے اور خانقاہی نظام کے احیاء کیلئے لائحہ عمل کا اعلان اور پاکستان کے خلاف ہونے والی انتہاء پسندی کی صورت میں سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top