منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے وفد کی وفاقی وزیر داخلہ محترم اے رحمان ملک سے ملاقات

مورخہ: 21 مئی 2009ء

گذشتہ دنوں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری وفد کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورہ پر تشریف لائے۔ ان کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر داخلہ اے رحمان ملک بھی شامل تھے، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چودھری، ناظم میڈیا کونسل راؤ خلیل احمد اور دیگر عہدیداران نے اس دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بیرون ممالک خصوصا فرانس میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ رحمان ملک نے بیرون ممالک میں منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top