متاثرین سوات کیلئے 30 لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ

مورخہ: 17 مئی 2009ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ کے لیے 30 لاکھ روپے کا امدادی سامان مردان بھجوا دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن  کے ناظم ڈاکٹر شاہد محمود نے 19 مئی 2009ء کو ٹرکوں پر لدے امدادی سامان کو مالاکنڈ روانہ کیا۔ یہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے پہلا امدادی کارواں ہے جو متاثرین سوات کو بھجوایا گیا ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر ڈاکٹر شاہد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی سامان مین دوائیاں، ٹینٹ، کھانے پینے کی خشک اشیاء، جوتے، بیڈ، کپڑے اور متاثرین کی ضرورت کا دیگر سامان شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ پہلا امدادی کارواں ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت کی روشنی میں امدادی سامان کے 25 ٹرک متاثرین کو بھجوائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلا رنگ و نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ اس سے قبل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایران، انڈونیشیا میں متاثرین سونامی اور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین کو بھی امدادی سامان بھجوا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان میں مختلف جگہوں پر امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں امدادی سامان اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے متاثرین کی بحالی کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے دکھی بہن بھائیوں کے ساتھ اور ان کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائدین سید افتخار شاہ، میاں طاہر یعقوب، بلال مصطفوی اور شمیم نمبردار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Click for more pictures

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top