منہاج القرآن انٹرنیشنل، بارسلونا کی طرف سے علامہ ظل عمر قادری کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 15 مئی 2009ء

15 مئی2009ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا، سپین کی ایگزیکٹو کی طرف سے علامہ ظل عمر قادری کے اعزاز میں ذیشان ریسٹورنٹ بارسلونا میں پرتپاک عشائیہ دیا گیا، جس میں سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات ارشد محمود، قیصر چیمہ، محمد اکرم اعوان اور سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاویدخان موجود تھے ۔

عشائیہ کے دوران آپ نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تحت ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی اور شرکاء کو اپنے زمانہ تعلیم کے بارے بتایا۔ علامہ محمد ظل عمر قادری، منہاج یونیورسٹی، لاہور کے فارغ التحصیل سکالر ہیں، آپ نے ہالینڈ میں پرورش پائی اور بعد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت سے متاثر ہو کر تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے 16 سال کی عمر میں لاہور تشریف لے گئے، اس وقت تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ میں بطور امیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top