منہاج ویلفیئر فاؤنڈيشن کا 'امداد کارواں' روانہ، گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی خصوصی شرکت

مورخہ: 23 مئی 2009ء

سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام درجنوں ٹرکوں پر مشتمل “امداد کاررواں” ریگل چوک(مسجد شہداء) سے مردان کی طرف روانہ ہوگیا۔ بےگھر افراد کی مدد کیلئے روانہ ہونے والا تاریخی امداد کاررواں مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، گھگڑ منڈی، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، سرائےعالمگیر، جہلم، دینہ، سوہاوہ، گوجر خان اور راولپنڈی سے ٹرکوں کے قافلوں کو شامل کرتا ہوا مردان پہنچے گا۔

امدادی ٹرکوں کو روانہ کرنے کے موقع پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈاکٹر شاہد محمود، میاں زاہد اسلام، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد، سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی کھر، سینٹر حاجی عدیل، مشیر گورنر پنجاب صفدر بٹ، پیر قطب الدین فریدی، حمید الدین مشرقی، غلام محی الدین دیوان، اداکار فردوس جمال، ہدایت کار سید نور، ایم پی اے ساجدہ میر، ماجدہ زیدی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات متاثرین سوات کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئےموجود تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ "منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔ منہاج القرآن کے ورکرز نے جس محنت جانفشانی اور قومی جذبہ سے سرشار ہو کر امدادی سامان اکٹھا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور حکومت پنجاب ان کی شکرگزار ہے۔مردان میں منہاج خیمہ بستی اور ہسپتال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔"

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top