منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمی دورے پر فرانس پہنچ گئے۔

مورخہ: 20 مئی 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کے سالانہ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس کے چارلس دیگال ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن فرانس چوہدری محمدسعید، صدر نیشنل ایگزیکٹو کونسل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس رانا فیصل علی قادری، سینئر نائب صدر فرانس چوہدری ظفر اقبال، سابقہ صدر حاجی محمد اسلم، سابقہ صدر مہر محمد ارشد، سابقہ ناظم ملک شبیر اعوان، صدر تدفین کمیٹی صوفی نیاز احمد اور ناظم میڈیا خلیل احمد راؤ کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا شاندار استقبال کیا۔

ناظم اعلیٰ اس دورہ یورپ میں دیگر یورپین ممالک کا بھی تنظیمی دورہ کریں گے۔

رپورٹ: میاں اشتیاق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top