تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام دس روزہ تقریبات کے پہلے دو روز

مورخہ: 10 جون 2009ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام 12 صوبائی حلقہ جات اور 100 یونین کونسلز کے افتتاح کے موقع پر دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوا۔ پہلے روز مرکز سے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں ایک وفد جن میں مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر راجہ اور محمد ندیم شامل تھے۔ فیصل آباد پہنچنے پر ان کا نعروں کی گونج میں عبداللہ پور چوک میں ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی قیادت میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر سنیئر نائب امیر حاجی محمد امین القادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، اللہ رکھا نعیم القادری، رانا غضنفر علی، خالد محمود رندھاوا، غلام محمد قادری، عزیز الحسن حسنی اور 12 صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔

مرکزی قائدین کو جلوس کی شکل میں صوبائی حلقہ 61 کی پہلی یونین کونسل 141 نئی آبادی دسوہہ میں لیا گیا۔ جس کے ناظم محمد آصف جیلانی، نائب ناظم سید ابرار حسین شاہ، دوسری یونین کونسل 130 کے ناظم محمد سہیل رفیع ، نائب ناظم کاشف ندیم اور دیگر نے مرکزی اور ضلعی قائدین کا شاندار استقبال کیا۔ امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم اور دیگر قائدین نے تقریب سے خطاب کے بعد دفتر کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد صوبائی حلقہ 61 کے دفتر کے افتتاح کیلئے ڈجکوٹ پہنچنے پر قائدین کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ دفتر کی افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں افراد شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کے بعد قائدین نے دفتر کا افتتاح کیا۔ یونین کونسل نمبر 132 کے ناظم محمد صدیق قادری، نائب ناظم خالد محبوب اور یونین کونسل 137 گروسر کے ناظم محمد اصغر گجر، نائب ناظم حافظ محمد نوید نے بھی اپنی اپنی یونین کونسل میں قائدین کا استقبال کیا۔ قائدین نے تقریب سے خطاب کے بعد دفتر کا افتتاح کیا۔ اس طرح 4 یونین کونسلز اور ایک صوبائی حلقے کے شاندار دفتر کے افتتاح کیساتھ پہلے دن کا اختتام ہوا۔

10 روزہ تقریبات کے دوسرے روز امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں مرکزی وفد جن میں میاں عبدالقادر راجہ، محمد ندیم اور ضلعی عہدیدران سے محمد رفیق نجم، رانا غضنفر علی اور خالد محمود رندھاوا شامل تھے۔ قائدین جب پہلی یونین کونسل کے افتتاح کیلئے ایئر پورٹ چوک پہنچے تو وہاں یونین کونسل نمبر 156 کے ناظم حافظ محمد عثمان، نائب ناظم محمد شہزاد طاہر و دیگر کارکنان نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا۔

 قائدین کو جلوس کی شکل میں 66 ج۔ ب۔ دندھارا لایا گیا۔ جہاں پر تقریب سے مرکزی قائدین نے خطاب کے بعد دفتر اور ڈسپنسری کا افتتاح کیا جبکہ صوبائی حلقہ 63 کے صدر میاں عبدالغفار، ناظم محمد جاوید انصاری یونین کونسل نمبر 165 سدھار کے ناظم محمد اکرم سعیدی اور نائب ناظم ماسٹر محمد ریاض، یونین کونسل نمبر 153 کے ناظم جعفر نوید اقبال اور نائب ناظم فرخ شفیق، یونین کونسل نمبر 159 کے ناظم ڈاکٹر عبدالخالق اور نائب ناظم عامر حسین، یونین کونسل 162 کے ناظم علامہ اختر محمود اور نائب ناظم مسعود احمد ان سب نے بھی اپنی اپنی یونین کونسل میں تقریبات منعقد کروائی۔ قائدین نے خطاب کے بعد دفتر کا افتتاح کیا۔ ان سب یونین کونسلوں میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top