تقریب تقسیم اسناد بسلسلہ تکمیل عرفان القرآن کورس سیالکوٹ

مورخہ: 04 جون 2009ء

گذشتہ دنوں تحر یک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سہ ماہی عرفان القرآن کورسز کی کلاسز کے اختتام پر نہایت پر وقار تقریب بعنوان تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس الحمد شادی ھال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں چودھری اخلاق گجر ایم این اے، منشاء اللہ بٹ مشیر وزیر اعلی اور چودھری عاصم صدر آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ سمیت مرکز سے انچارج عرفان القرآن کورس علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے حضور شیخ الاسلام کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے اس عظیم پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کو ان کورسز کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء کورسز میں سے 30 لوگوں نے ریگولر رفاقت اور 4 افراد نے لائف ممبر شپ حاصل کی۔شرکاء کلاس کے نمائندہ افراد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک و قائد تحریک کے مشکور ہیں جنکی بدولت آج ہمیں تجوید القرآن، ترجمۃ القرآن، عربی قواعد اور احادیث کے بارے میں آگاہی ہوئی ۔

ان کلاسز کے معلم علامہ سلطان محمود قادری تھے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top