ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا بارسلونا پہنچنے پر شاندار استقبال

مورخہ: 14 جون 2009ء

14 جون بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یورپین کونسل کے سنیئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری بارسلونا اور سپین کے تنظیمی دورہ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج القرآن بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، ممبر مصالحتی کونسل محمد نذیر اداسی، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق، سیکریٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان، نمائندہ بادالونا محمد عدنان اعظم کیانی اور ظل حسن موجود تھے ۔

استقبال میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری کو منہاج القرآن سپین کی طرف سے پھول پیش کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top